تربت : پولیس کے مطابق سری کھن میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیرجان ولد میاں داد نامی شخص کو قتل کردیا۔
قتل کا واقعہ سری کھن خدا کی بستی میں پیش آیا۔
دریں اثناء پسنی کے علاقے ببرشور میں نوجوان نے خودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 1 ببرشور میں مقصود ولد محمد نامی نوجوان نے خود کو پھانسی دیکر خود کشی کرلی۔ تاہم خود کشی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

