خاران سے جبری لاپتہ حافظ القران شاہ فہد ولد محمود خان کے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر اور دیگر رہنماوں کے ساتھ مل کر شال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بائیس سالہ شاہ فہد، حافظ القرآن ہیں ،جسے 16 مارچ 2022 کو گھر واقع بابو محلہ خاران سے سی ٹی ڈی نے جبری اٹھا کر لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ فہد کی ہمشیرہ نے نے کہاکہ میرے بھائی کو بازیاب کرنے کے بجائے اب ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور حراساں کیا جا رہا ہے کہ آپ لوگ آواز نہ اٹھائیں، پولیس ایف آئی آر اور لاپتہ افراد پر قائم کمیشن کو دیے گئے رپورٹس میں کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کو نامزد نہ کریں بلکہ نامعلوم افراد لکھ دیں -