مستونگ نوجوان خلیل احمد لاپتہ ہے اگر ریاست ملوث ہے تو بازیاب کرے اگر نہیں تو میرا میرے بیٹے سے تعلق نہیں

 


مستونگ ( نامہ نگار )
کلی کہنہ گڑھ مستونگ کے رہائشی محمد ابراھیم شاہوانی نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ میرا بیٹا خلیل احمد شاہوانی جنہیں فورسز نے یکم جون 2025 کو گھر سے اٹھایا تھا جبکہ 20 جولائی 2025 کو بازیاب ہوا۔بازیابی کے بعد خلیل احمد 4 مہینہ لگانے تبلیغ پر چلا گیا دوران تبلیغ جب بھی وہ گھر حال احوال کرنے کیلئے اپنا موبائل فون آں کرتا تو انہیں دھمکی آمیز کال آتے رہے اور انہیں اٹھانے کی دھمکیاں ملتی رہی جبکہ وہ تبلیغ سے واپس گھر آیا تو۔۔۔تو یہاں بھی انہیں زیادہ ٹینشن کی وجہ سے ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا، جبکہ وہ ٹی بی کا مریض بھی تھا۔ اب دو ہفتوں سے لاپتہ ہوگیا ہے۔اور ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے؟ انھوں نے کہاکہ اگر خلیل احمد حکومت کے پاس ہے تو وہ واضح کریں۔۔ اگر انکے پاس نہیں اور خدا نخواستہ وہ کسی تنظیم کے ساتھ منسلک ہوگیا ہے چلا گیا ہے اور کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوا تو میں میرے بھائی بچوں اور خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post