مستونگ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


اس طرح  سرمچاروں نے دو روز قبل پنجگور کے علاقے گچک میں کہن کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو  نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ وطن کی آزادی تک ہمارے حملے قابض فوج اور انکے شراکت داروں پر جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post