ہرنائی بارودی سرنگ دھماکہ،ایک شخص ہلاک تین زخمی ، 6 کوئلہ کانیں نذر آتش



بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک ٹریکٹر جوکہ مقامی کوئلہ کان پانی پہنچا رہاتھا تھا،  بارودی سرنگ  سے ٹکرا کر تباہ ہواہے ۔  


لیویز حکام کے مطابق  بارودی سرنگ کے دھماکے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے  ہیں۔


واقع کے بعد مقامی لیویز انتظامیہ وقوع کی جگہ پہنچ کر  نعش اور زخمیوں  کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہرنائی منتقل کر دیا  ہے۔


دریں اثناء ہرنائی  سے ایک اور اطلاع ہے کہ  گذشتہ رات نامعلوم افراد نے 6 کوئلہ کانوں کو آگ لگادی ہے ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ہزارہ ڈیم کے مقام پر  کوئلہ کانوں کونذر آتش کردیا اور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔


آج صبح ضلعی حکام نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیاہے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post