پنجگور: مسلح افراد کا حملہ سرکاری حمایت گروہ کے تین افراد ہلاک متعدد زخمی



بلوچستان کے ضلع پنجگور تحصیل پروم  کے علاقے  میں مسلح افراد نے  گذشتہ روز دوپہر کو ہونے والے ایک مسلح  حملے میں تین کارندے ھلاک  اور متعدد  زخمی  کردیئے ہیں ۔ 


باوثوق  ذرائع کا کہنا ہے کہ  گذشتہ روز پنجگور کے علاقے پروم اور زامران کے درمیانی علاقہ بسد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگاکر    سرکاری  جتھے کے کارندوں پر حملہ کرکے تین کارندے ھلاک اور متعدد کو زخمی کرکے انکے زیر استعمال تقریبا تین گاڑیاں ناکارہ کرکے ایک کو جلادیا ہے ۔ جبکہ سرکاری کارندوں کے زیر  استعمال اسلح اپنے قبضہ میں لیکر  چلے گئے ہیں ۔ 



آپ کو علم ہے کہ  سرکاری حمایت گروہ  "جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ مزکورہ کارندے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں  کے ایماپر لوگوں کو اغوا کرنے ،ٹارگٹ کلنگ ،فوجی آپریشنوں میں حصہ لینے علاوہ علاقہ میں تیل کے گاڑیوں کو لوٹنے سمیت چوری  کے وارداتوں میں براہ راسے ملوث  ہوتے ہیں ۔


تاہم اب تک  یہ معلوم نہیں   ہوسکا کہ یہ حملہ کس آزادی پسند تنظیم نے کی ہے ، مگر ایسے جتھوں پر اس سے قبل  حملوں کی ذمہداریاں متحرک بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ اکثر  قبول کرتے  چلے آئے ہیں  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post