خیبر پختونخواہ پولیس پر بم حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار ہلاک



خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں گذشتہ رات پولیس تھانے پر حملے اور اس کے بعد پولیس کی گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں ڈی ایس پی لکی مروت سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔


ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی ایس پی لکی مروت اقبال مومند، کانسٹیبل وقار، کانسٹیبل علی مرجان اور کانسٹیبل کرامت اللہ شامل ہیں۔ 


تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔



پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے پہلے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ تھانہ صدر پر حملہ کیا گیا جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے بعد واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لکی مروت اقبال مومند پولیس نفری کے ساتھ تھانہ صدر روانہ ہوئے تو راستے میں روڈ پر آئی ای ڈی دھماکے میں اڑا دیئے گئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post