شال کے علاقے نیوکاہان میں 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل ہونے والے شادو ولد ہاجیہاں کی بھابی جنت بی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا بیٹا نذر محمد عرف پٹھان 12 سال سے لاپتہ ہے ۔ جس کے بارے میں اہلخانہ کو کوئی علم نہیں کہ وہ زندہ ہے یا کہ مار دیا گیا ہے، جن کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی سسرال کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دینے کے بعد 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب انہوں نے ہمارے بیٹے کے چچا کو رات گھر میں گھس کر قتل کرکے فرار ہوگئے جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمارے گھر کا واحد کفیل شادو ہی بچا تھا، جسے ابدی نیند سلا کر ظالموں نے ہمارا پورا گھر برباد کردیا، اب صرف خواتین اور بچوں کے علاوہ کوئی باقی نہیں رہا۔ میری تمام انسان دوستوں سے مدد کی اپیل ہے، صرف چار سے پانچ سال کے بچوں کے علاوہ گھر کا سہارا کوئی نہیں، ہم بے یارو مدد گار ہیں، ہمیں انصاف دلایا جائے ۔