شال بوستان کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم، گزشتہ روز بوستان کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد، سراج الدین کار ڈرائیور، مراد خان، ثاقب علی، جمال الدین، موقع پر ھلاک جبکہ 3 افراد خدائیداد، امین اللہ اور محمد ظریف زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شال منتقل کردیا گیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں، مزید کارروائی لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔