کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا، اگلے 24گھٹنوں کے دوران مختلف اضلاع میں برف باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہنے کا امکان ہے ۔
یہ بات محکمہ موسمیات نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ جمعرات کے دن شال،ژوب،بارکھان،سبی،
جعفرآباد،نصیرآباد،زیارت،چمن،پشین،جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار،تربت ، آواران، پنجگور ،کیچ ،گوادر ، پسنی اور مکران میں آندھی تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ جبکہ ( جمعہ ) کو بھی ہر نائی، زیا رت،شال، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، مستونگ، پشین، قلعہ عبد اللہ، بولان، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ماشکیل، ژوب، شیرانی، بار کھان، کو ہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ قلعہ سیف اللہ، زیارت اور قلعہ عبد اللہ میں برف بار ی اور اگلے 48سے 72گھنٹوں کے درمیان زیارت ، پشین ، قلعہ عبد اللہ، ژوب بارکھان، کو ہلو، سبی، کوئٹہ میں ژالہ باری اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں25 ، پسنی میں12 ، کوئٹہ میں04 ، چمن میں02 ، پنجگور میں01،خضدار میں 0.3، کوئٹہ میں 8.6، لورالائی میں 1.0، پشین میں 3.5، زیارت میں 12.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بلوچستان میں مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے ۔
حکومت نے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بارشوں میں شہریوں کی مدد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ہنگامی صورتحال کے لیے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔