بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج



ضلع کیچ  تحصیل تمپ کے عوام نے کیسکو کی جانب سے  18 گھنٹے کے طویل لوڈشیدنگ  خلاف سراپا  احتجاج بن گئے  اور ریلی نکالی۔ 


بتایا جارہاہے کہ ریلی کے شرکاء نے کیسکو ایکسیئن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تمپ کی مختلف گلی کوچوں سے ہوتے ہوئے تمپ کالج کراس پر دھرنا دے دیا جبکہ تمپ ، تربت مرکزی شاہراہ کو چھ گھنٹے کیلئے عام ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ 


مظاہرین کا کہنا ہے  کہ کیسکو کے ایکسیئن  نے بذریعہ فون تحصیل تمپ کے تینوں فیڈرز کی لوڈشیڈنگ کو اٹھارہ گھنٹے بڑھا دیا ہے۔


شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیدنگ کے معاملے کو بہترین میکنیزم پر لانے کیلئے عوام ہر حال میں تیار ہے، مگر دوسری جانب کسیکو کی نااہل اور کرہٹ ایکسیئن  اپنی ذاتی ضد اور انا کو تمپ پر مسلط کرنا چاہتا ہے جسکی ہم اجازت نہین دیتے ہیں۔


انہوں کے کہا کہ محکمہ تمپ عوام کو تنگ کرنے کرنے اپنے دیرینہ روش پر قاہم ہے، اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے. ہر سال کی طرح جب بھی رمضان المبارک کی آمد ہوتی ہے تو کیسکو کی بادشاہت ذہن کے مالک ایکسیئن  لوڈشیڈنگ کی دورانیہ کو اٹھارہ گھنٹے بڑھاتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post