مستونگ فائرنگ کے واقع میں معروف حکیم ھلاک ، جبکہ دشت میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ شدید زخمی ہوگئے



مستونگ  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  شیخ عبدالباقی نامی معروف حکیم کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حکیم کو مسلح افراد نے انکے شفاء خانہ کےقریب اس وقت فائرنگ میں ھلاک کردیا جب وہ گھر سے نکل کر شفاء خانہ  آرہے تھے ۔ 


انھیں ھلاک کرنے  بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ 


واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر نعش ھسپتال منتقل کردیا ،تایم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


واقع کے خلاف انجمن تاجران  مستونگ نے شھرمیں دن دھاڈے معروف معالج حکیم شیخ عبد الباقی کے قتل کے خلاف شھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے ۔ 


ادھر کیچ تحصیل دشت  سورک سے اطلاعات ہیں کہ   رات گئے  نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے ثناء اللہ نامی کارندہ کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔


بعد ازاں زخمی کارندہ کو تربت ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ 


آخری اطلاع تک کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے انھیں شدید زخمی کرنے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post