بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے تمپ میں سرمچاروں نے دو فروری شام پانچ بجے عبدوئی نہنگ کور(ندی) میں فوجی چوکی پر اسنائپرسے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے، جبکہ چوکی کے پاس موجود ایک بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔