کوھلو سے آمدہ اطلاعات کے مطابق باریلی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوج کشی کی تیاری جاری ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق باریلی میں پاکستانی فوج بھاری تعداد میں داخل ہوچکی ہے اور گذشتہ دن سے فضاء میں متعدد دور مار ڈرون طیاروں کی پرواز جاری ہے۔
آپ کو علم ہے 10 فروری کو کوھلو کے علاقے باریلی میں ایک فوجی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا تھا جس کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تھی، گاڑی میں سوار دو پاکستانی افسر میجر جواد اور کیپٹن صغیر سمیت پاکستانی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
بعد ازاں حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی۔
