سبی،نصیر آباد ،خضدار فائرنگ و حادثہ اور کلہاڑی کے وار سے بچی سمیت تین افراد ھلاک



 سبی کے علاقے  بکھڑا شکر خان میں لڑائی لڑائی دوران  کلہاڑی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا جس میں عمر رسیدہ غلام حیدر رند نامی شخص ھلاک جبکہ دھنی بخش ولد محمد انور نامی شخص زخمی ہوا۔ 


اطلاع بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔ 


دریں اثناء نصیرآباد تحصیل چھترتھانہ فلیجی کی حدود میں  سنگ دل باپ نے کم سن بچی کوگولیوں کا نشانہ بناکر ھلاک کردیا ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ کم عمربچی نے  زبردستی کی شادی سے انکار کی تھی جس  پر باپ نے تیش میں آکر  بچی کوہمیشہ کیلے خاموش کردیا۔ 


ادھر خضدار سے اطلاع ہے کہ  تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بلدیہ روڈ غلامانی چوک پر موٹر سائیکل سوار کو  سعید احمد نامی موٹر سائیکل سوار  نوجوان کو کچل کر ھلاک کردیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post