مارواڑ میں پاکستان فوج کے رسد گاڑی کو تباہ کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا - بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے دشمن فوج کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو نذر آتش کرکے راشن کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ گاڑی کے مقامی ڈرائیور حیدر خان ولد سانول خان کو حراست میں لے لیا۔


زیر حراست ڈرائیور حیدر خان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے دشمن فوج کو راشن سپلائی کرتا آرہا ہے۔ ڈرائیور پر مقدمہ بلوچ قومی عدالت میں چلایا جائے گا۔


بلوچ لبریشن آرمی بولان، ہرنائی و سبی سمیت دیگر علاقوں میں مقامی افراد کو قابض فوج کی کسی بھی طرح کی معاونت سے باز رہنے کی تلقین کرچکی ہے۔ ہم مقامی افراد کو دوبارہ متنبہہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنیں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post