کوئٹہ ( نامہ نگار ) بولان حاجی شہر کے قریب شبیر نامی شخص نے اپنی بیوی دو بیٹیاں اور بیٹے کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بولان کچھی کے علاقے مٹھڑی کے قریب گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں شبیراحمد لاشاری نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین بچوں، ضمیر، نفیسہ اور علیزہ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نعشیں سول ہسپتال سبی منتقل کردی گئیں، جبکہ قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں ۔
علاوہ ازیں نوشکی کلی شریف خان روڈ پر مسلح افراد نے
موٹر سائیکل سوار شخص کو روکنے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا
مقتول کی شناخت سدھیر احمد کے نام سے ہوا ہے جو کلی صاحب زادہ کا رہائشی بتایا جاتاہے۔
دوسری جانب شال ہزار گنجی میں نامعلوم شخص نے خنجر کی وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

