خضدار ( نامہ نگار ) بزرگ سیاسی رہنماء دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا کہ آج کل خریدی گئی بلوچستان اسمبلی میں لفظِ سردار کا بڑا چرچا ہے۔ میں اس حوالے سے تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔ اصل بات یہ ہے کہ اگر کوئی نظام کسی مخصوص لفظ کے استعمال کو ترک کرنے سے ٹوٹ جاتا، تو کارل مارکس جیسے بلند پایہ مفکر اور نیلسن منڈیلا جیسے قدآور سیاسی رہنما ہرگز پیدا نہ ہوتے۔
کیا بلوچستان اسمبلی کبھی لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کو بھی زیربحث لائے گی؟
