بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فورسز کو دستی بم سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب آٹھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے شہر تربت میں ایئرپورٹ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔
ہینڈ گرنیڈ چوکی پر گرااور چوکی میں موجود اہلکار کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان پر دشمن کے قبضے کے خاتمے تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔