پسنی ماھل بلوچ کی گرفتاری اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات کے خلاف پسنی میں خواتین کی پریس کلب کے سامنے احتجاج




  پسنی : تربت گومازی سے تعلق رکھنے والی خاتون ماھل بلوچ کی کوئٹہ میں گرفتاری اور بعدازاں CTD کے زریعے ان پر سنگین الزامات کے خلاف پسنی شہر میں حق دوتحریک کے خواتین ونگ نے آج بروز اتوار اپنی احتجاج ریکارڈ کرائی ۔ اور ماھل بلوچ کی گرفتاری کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔


مظاہرین نے خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھی تھیں ۔


احتجاجی مظاہرے سےحق دو تحریک کی خواتین  رہنماء نسیمہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی اور ان پر اداروں کی جانب سے جھوٹے من گھڑت  سنگین الزامات لگانا انتہائی افسوسناک عمل ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post