وادی مشکے میں آرمی کیمپ اور دو موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے منگولی کیمپ اور دو موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔


انھوں نے کہاہے کہ جمعرات کے روز مغرب کے وقت وادی مشکے کے علاقے منگلی آرمی  کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، راکٹ کیمپ کے اندر جا گرئے، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے فورا بعد سرمچاروں نے منگولی میں یو فون کے ایک ٹاور کو نذر آتش کیا۔


انھوں نے کہاہے کہ وادی مشکے کے علاقے میسکی میں دشمن فوج جو یوفون کا ایک اور موبائل ٹاور نصب کر رہا تھا اسے بھی سرمچاروں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔


ترجمان نے کہاہے  کہ دشمن فوج اپنی معاون کاروں کی سہولت اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے پہاڑی علاقوں میں موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہی ہے جنکو سرمچار نشانہ بنا رہے ہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ  ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post