بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں ٹرالروں پر حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بمورخہ 24 فروری کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں گواش سی پیک روڈ پر پولیس تھانے کے قریب سیندک پروجیکٹ کے تین ٹرالروں پر گھات لگا کر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں پنجاب کے علاقے میانوالی سے تعلق رکھنے والے سیندک منصوبے کے دو کارندے ہلاک و زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ قابض ریاست نے 6 سال قبل خاران میں چائینہ پاکستان اکنامک کاریڈور سے منسلک روٹ کو تفتان ہائی وے سے لنک کرنے پر کام شروع کیا ، جہاں سے آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں ٹرالرز وسائل نکالنے والی مشینری لے کر سیندک جاتے ہیں۔
آزاد بلوچ نے کہاہے کہ قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ایسے منصوبوں پر مستقبل میں ہمارے حملے جاری رہیں گے۔