بلوچستان: لوک گلوکار واسو خان چل بسے



بلوچستان کے معروف لوک گلوکار واسو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔


واسو کا اصل نام محمد وارث تھا۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے گاؤں گور ناڑی سے تھا۔


واسو خان کے خاندان کے مطابق ’واسو گاجانی عرصہ دراز سے شوگر بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ جمعہ کی شب اپنے آبائی علاقے میں انتقال کر گئے۔‘


وہ محکمہ پولیس بلوچستان میں درجہ چہارم کے ملازم تھے۔ وہ پولیس ملازمت کے دوران اپنی منفرد کلوگاری کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔


تاہم انہیں اصل شہرت ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ سے ملی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post