بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر اورآواران میں پاکستانی فوج پر حملہ اورعسکری تعمیراتی کمپنی کے مشینریز کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
انھوں نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ شب 2فروری بوقت تقریبا رات 9بج کر بیس منٹ پرسرمچاروں نے گوادر کے علاقے کلگ کلانچ میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے کیمپ پر حملہ کرکے وہاں پر موجود تمام مشینریز کو نذرآتش کردیا ۔
نذر آتش کئے گئے مشینریز میں 7گاڑیوں میں 3 ڈمپر،ایک لوڈر، ایک واٹرٹینک،ایک رولراورگریڈر
شامل ہیں ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ کیمپ میں موجود گاڑیوں سمیت دیگر تمام مشینریز کو نذر آتش کیا گیا ہے، جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔
جبکہ دوسری کارروائی میں آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پرگذشتہ شب ساڑھے گیارہ بج کر 55منٹ پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹو ں سے حملہ کیا۔
انھوں نے کہاہے کہ راکٹ مختلف سمتوں سے فائر کئے گئے ، جو کیمپ میں گر کر زرو دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔جس سے فورسز کو جانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان سے انخلا تک دشمن عناصرکیخلاف یوں ہی حملے جاری رہیں گے۔