جیونی میں فورسز پر بم حملہ جبکہ مشکے میں چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا



بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک حب گوادر کے علاقے جیونی پانوان کے علاقہ میں  میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کوبم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس سے ہلاکتوں کی اطالاعات ہیں۔


ادھر آواران کے علاقے مشکے میں قائم دو فوجی چوکیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کے چوکیوں کو مشکے کے علاقہ رندک اور میہی میں گزشتہ  رات نو بجے کے وقت  نشانہ بناکر فرار ہوگئے ۔ 




علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں بم دھماکوں اور گولیوں کی شدید آوازیں سنی گئی ہے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے، تاہم عسکری حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post