کیچ گومازی اور کلبر کی پہاڑوں میں پاکستانی فورسز کی فضائی و زمینی فوجی آپریشن جاری



کیچ کے علاقہ گومازی اور کلبر کی  پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی درندگی گذشتہ روز سے جاری ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہناہے  ان پہاڑوں میں زمینی اور فضائی درندگی آج الصبح  سے جاری ہے ۔ اس وقت فورسز پہاڑی علاقوں  دیزیگ، کنردان، کپوتی، کھیری، بان پیر، جکینیی، اپسی کھن اور  بنگر گھٹ میں آپریشن کر رہے ہیں ۔ 


عینی شاہدین کا کہناہے کہ گومازی کی طرف سے   پاکستانی  فورسز کی 20 گاڑیاں جبکہ دوسری جانب آپسی کہن کی طرف  سے بھی 20 گاڑیوں کا قافلہ پہاڑوں میں داخل ہونے کے بعد ندی نالوں اور پگڈنڈیوں پر مورچہ سنبھالے بیٹھے ہوئے ہیں،  اور پورا علاقہ سیل ہے ، تمام داخلی اور خارجی راستے اس وقت بند  ہیں ،  پہاڑوں میں رہنے والے خانہ بدوش محصور ہیں ۔ 


علاقہ سیل ہونے اور نیٹ ورک کی بندش کی وجہ سے کسی قسم کی نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے  ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post