کوئٹہ : نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ


بلوچستان کوئٹہ   کے علاقے سریاب روڈ ایریگیشن کالونی کلی بنگلزئی سے عبدالخالق بلوچ ولد غلام محمد قمبرانی نامی نوجوان کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں جنہیں فورسز نے کل شام انہی کی دکان سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیاہے ۔ 


مذکورہ نوجوان جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے ماما عبدالغفار قمبرانی کا بھتیجا ہے۔ عبدالغفار قمبرانی کے خاندان سے اس سے قبل جمیل سرپرہ کو جبری لاپتہ کیا گیا جو تاحال منظر عام پر نہیں آسکے ہیں ۔ 


اہلخانہ نے جبری گمشدگی تصدیق کرتے ہوئے  انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کی نوجوان کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post