بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات میں تین افراد ھلاک ،آٹھ زخمی


حب کے علاقہ امیر آباد میں عشاء کے وقت  نا معلوم افراد کی فائرنگ سے  سونا نامی نوجوان ھلاک  جبکہ دوسری جانب حب سابق اسسٹنٹ کمشنر عبدالرحمان مینگل کے  بیٹے سیف الرحمان مینگل  کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ھلاک کردیا گیا ہے  ۔


علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے پہاڑی علاقہ توبہ اچکزئی کے علاقے برج متکزئی سے  تین دن  پرانی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ 


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چروائے کی موت شدید سردی کے باعث ہو گئی ہے ۔ 


دریں اثناء  خضدار  وڈھ دراکھالہ کے مقام پر سڑک حادثے  میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں میں  بچے اور خواتین شامل ہیں ،جنہیں MERC 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار پہنچا دیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post