آواران فوجی آپریشن جاری ، مرد وخواتین کو کیمپ منتقل کردیا گیا


آواران کے علاقہ  مالار  کے محلہ کرک ڈل میں پاکستانی فورسز نے الصبح دھاوا بول کر محلے کو گھیرے میں لے لیا ، جس کے بعد محلے کے تمام خواتین و حضرات کو بچوں سمیت تشدد کرکے حراست میں لینے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

بتایا جارہاہے کہ فورسز لوگوں کے موبائل اور شناخت کارڈ چھین کر   انکے نام ٹیلی فون نمبر بھی درج کر رہے ہیں ۔

آپ کو معلوم ہے اس سے قبل فورسز نے چیری مالار، سری مالار، کنری، شم مالار ءُ ساہ کل مالار کے تمام محلہ داروں کو کیمپ بلاکر ان کے فون چھین لئے گئے  تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post