پاکستانی فوج کی چوکی اور بم ڈسپوزل ٹیم پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات ایک بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت کھڈان بازار میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ اور اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔سرمچاروں نے نہایت ہی مہارت سے چوکی کو بہت قریب سے نشانہ بنایا، جس کئی راکٹ اور گولے چوکی کے اندر جا گرئے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔


انھوں نے کہاکہ آج بدھ کے روز کیچ کے علاقے آپسی کہن میں دشمن فوج کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے سرمچاروں نے ایک بارودی سرنگ نصب کیا۔


 تین بجکر تیس منٹ پر قافلے سے پہلے بم ڈسپوزل کی ٹیم پہنچی اور بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کرنے لگے تو سرمچاروں نے ریمورٹ کنٹرول سے بم کو بلاسٹ کیا جس سے بم ڈسپوزل ٹیم کے دونوں کارندے شدید زخمی ہوئے۔


انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post