تربت میں ریاستی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں ریاستی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں 6 جنوری بروز جمعہ مچھلی مارکیٹ کے قریب پولیس کی ایگل فورس کے اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔


انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقام پر پہلے پاکستانی  ایف سی کی چوکی تھی،  جس پر پے در پے حملوں کے بعد دشمن ریاست نے اپنی فوج کے بجائے پولیس کو تعینات کیا ہے ۔ 


ترجمان نے کہاکہ ہم پولیس کو پہلے بھی تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ قابض ریاستی فوج کی بی ٹیم بننے سے گریز کرے۔ مگر کچھ عرصے سے دیکھا یہ گیا  ہے کہ پولیس براہ راست پاکستانی فوج کے لیے کام کر رہی ہے۔ 


انھوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سرمچار ان پر بڑے حملے کرنے پر مجبور ہوں گے۔ دشمن ریاست کا معاون کار کوئی بھی ہو اسے نشان برت بنایا جائے

 گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post