ہرنائی بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے ، جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو شاہرگ کے علاقے گیلانی میں اس وقت نشانہ بنایا جب کم از کم پانچ دشمن اہلکار سڑک سے گذر رہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔