بلوچ ریپبلکن گارڈز پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی



  بلوچ ریپبلکن گارڈز  کے ترجمان دوستین  بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے  کے بلوچ ریپبلکن گارڈز کے   سرمچاروں نے گزشتہ شب  سوئی گیس پلانٹ سے پنجاب کو جانے والی چھتیس(36) انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو پنجاب  ڈیرہ غازی خان   کے حدود میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس کے سبب پنجاب کے بیشتر اضلاع کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے اس طرح کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post