کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو عمر نوجوان افراد جبری لاپتہ

 


کیچ گومازی سے  گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے دو نوعمر لڑکوں بلال ولد غفور اور عمیر ولد داد محمد سکنہ گومازی کو چھاپہ مار کر  حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو رات گئے دو بجے کے قریب فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے ۔ 


آپ کو معلوم ہے ایک طرف نام نہاد بلوچستان حکومت پیسہ بٹورنے اور شہریوں کو دھوکہ دینے کی خاطر برائے نام کمیشن بناکر مسلسل اعلان کرہے ہیں لاپتہ افراد کو بازیاب کیاجائے گا  مگر دوسری طرف جبری گمشدگیوں میں شدت لائی گئی ہے ،  جس کے شدت کا اضافہ اس  سے ہوتاہے کہ دو ہفتوں کے دوران کیچ سے دو درجن سے زائد افراد جبری لاپتہ کئے جاچکے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post