پشاور میں سی ٹی ڈی نے دو کارکنوں کو شہید کردیاہے ، ٹی ٹی پی

 

شال : تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری بیان میں کہاہے کہ پشاور میں خفیہ اداروں اور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ  سی ٹی ڈی نے مل کر ایک جعلی مقابلے میں گل حئی سکنہ باڑہ اور حضرت عمر سکنہ مہمند ایجنسی کے ناموں سے دو کارکنوں کو ھلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے  ـ اسی طرح چار روز قبل بھی اس نوعیت کا دعویٰ کیا گیا تھا ـ 


ترجمان نے کہاکہ سراسر جھوٹ پر مبنی دعوے ہیں اور سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کی اپنی خفت مٹانے کی خاطر پہلے سے چل رہی عادت ہے، جس کا عوام بارہا مشاہدہ کر چکی ہے ـ 


انھوں نے کہاکہ ہم نے پولیس کو پہلے بھی یہ دعوت دی ہے کہ وہ جنگ میں فوج کا ساتھ نہ دیتے ہوئے ڈیوٹیوں سے باز آجائیں اور سی ٹی ڈی کو عملی طور پر دکھایا کہ اصلی مقابلہ کیا ہوتا ہے؟ پاکستانی قوم نے اس چیز کا مشاہدہ کرلیا ہے کہ میدانِ جنگ میں ان کا کیا حال رہتا ہے؟ـ 


Post a Comment

Previous Post Next Post