نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 40 نعشیں نکال لی گئیں: حکام


محکمہ ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ نیپال کے مغربی علاقے پوکھارا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا گیا ہے جس میںکم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


نیپال کے محکمہ ہوابازی کے ترجمان جگناتھ نرولا کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


انہوں نے حادثے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم انہوں نے اتنا ہی کہا کہ ’موسم صاف تھا۔‘


تباہ ہونے والے طیارے میں کل 72 افراد سوار تھے جن میں 10 غیرملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان شامل ہیں۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق محکمہ ہوابازی کے ترجمان جگناتھ نرولا بتایا ہے کہ حادثے میں اب تک 40 افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔


یٹی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا کے مطابق طیارہ وسطی نیپال میں پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈوں کے درمیان اتوار کی صبح گر کر تباہ ہوا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post