کیچ پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ، بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے تمپ میں آرمی چوکی پر اور تربت میں اینٹی نارکو ٹیکس کی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہو ئے کہا کہ سرمچاروں نے 21 جنوری کی رات نو بجے تمپ، دازن کراس میں دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا جو چوکی کے اندر جا گرئے ، جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ دوسرے واقع میں  سرمچاروں نے 22 جنوری کی شام کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اینٹی نارکو ٹیکس کی کیمپ پر دستی بم حملہ کیا ، جس سے  فورسز کو جانی نقصان اُٹھانا پڑا ۔


ترجمان نے کہاہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے


Post a Comment

Previous Post Next Post