نوشکی بی ایس او کی جانب سے نوشکی میں منشیات فروشی اور لینڈ مافیا کے خلاف احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ، ریلی کے دروان طلبا نے نعرہ بازی کی ،احتجاجی مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ ، سی سی ممبر خورشید احمد جمالدینی ، سنی علما کونسل کے حافظ قاسم فاروقی ، بی ایس او نوشکی کے صدر آغا عاطف شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں منشیات ، چوری ڈکیتی اور لینڈ مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا ہے کہ مرحوم سمیع بلوچ جنہوں نے اپنے زندگی میں منشیات کے خلاف جو مشن اٹھایا تھا ، نوجوانوں اور طلبا کو انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔کیوں کہ منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے پرانھیں ھلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ منشیات کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ، جبکہ لینڈ مافیا قبائل کے زمینوں پر قبضہ ہورہے ہیں ، انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کریں ۔ کیونکہ اراضیات پر طاقت کے زور پر قبضہ کیا جارہا ہے اراضیات پر لینڈ مافیا کا قبضہ گیریت ختم کیا جائے ۔