نوآبادیاتی طرز تعلیم میں تشددقبضہ گیر کی نفرت کا اظہار ہے،ڈاکٹر اللہ نذر



بلوچ آزادی پسند رہنما اور مسلح بلوچ آزادی پسند  تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلبا پر ہونے والے تشدد پرمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ردعمل دیتے ہوئے بلوچ طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنا تعلیم جاری رکھیں۔


انھوں  نے بلوچ طلبا پرہونے والے تشدد پر بلوچی زبان میں اپنے دوسلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ہے کہ   قبضہ گیرریاست بلوچ نوجوانوں کوتعلیمی اداروں چاہے وہ شال و کیچ میں ہوں یا لاہور اور رولپنڈی میں اٹھاکر مار رہی ہیں ۔


انھوں نے کہاہے کہ میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسی ظلم و جبرسے اپنی تعلیم نہ چھوڑیں کیونکہ یہ ایک نوآبادیاتی طرز تعلیم ہے ، جس سے قبضہ گیر ہر وقت تشددکا نشانہ بناتی ہے اور اپنی نفرت کا ظہار کرتی ہے۔


ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مزیدکہا کہ دشمن کو بھی یہ ادراک ہونا چاہیے کہ ہمارے اندر اس کیلئے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔طالب علم یہ جان لیں کہ نوآبادیاتی ذہنیت کیا ہوتی ہے ، اور وہ محکوم قوم کے ساتھ کس قدر نفرت کرتی ہے،تب انہیں غلام اورآقاکا فرق نظر آئے گا، اور ان چیزو ں کو دیکھنے و برداشت کرنے کے بعدانہیں آزادی کی اہمیت کا زیادہ اندازہ ہوجائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post