کوئٹہ : گیس لیکج دھماکہ، 5 بچے اور باپ ھلاک

 کوئٹہ  سیٹیلائٹ ٹاؤن   مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شرف الدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔


دھماکے میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے ، جن کی عمریں 5 سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں۔ 


ریسکیو ذرائع کے مطابق  اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post