کوہلو میں نوجوان ہلاک، مستونگ سے ایک نعش برآمد


بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں  پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقاً گولی چلنے سے محمد اسلم ولد بنگل خان  نامی 13 سالہ نوجوان ھلاک ہوگئے ۔

دوسری جانب  مستونگ کے علاقے آماچ کے پہاڑوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔جو چند روز قبل کھڈکوچہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لیویز نے نعش کو اپنے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاہے۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کا دماغی توازن ٹیک نہیں تھاجوگھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ شخص کی موت سخت سردی سے واقع ہوگئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post