ڈیرہ مراد جمالی : پٹ فیڈر کینال کے قریب مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے علی بیگ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا ۔
دریں اثناء شال میں بادیزئی ڈیم سے ریسکیو حکام نے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی ہے جس کی شناخت 24 سالہ نوجوان افضل خان ولد اختر محمدبادیزئی سے ہواہے ۔