کیچ: سامی میں پاکستانی فورسز پر بارودی سرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل صبح نو بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں مغرب کے جانب  گشکور کے مقام پر پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سیکورٹی پر معمور پاکستانی فورسز پر بارودی سرنگ سے حملہ کیا۔  


انھوں نے کہاہے کہ ایف ڈبلیو اویہاں سی پیک منصوبے  کے تحت سڑک اور اسی مقام پر پل تعمیر کر رہی ہے۔  حملہ اس وقت کیا جب پاکستانی فورسز کے تین اہلکار گشت کر رہے تھے۔  بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے تینوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگے۔ 


ترجمان  نے کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کے استحصالی منصوبوں پر حملہ جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post