پسنی : گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور میں کوئز مقابلہ کا اہتمام کیاگیا

 


پسنی : آ ل پسنی اسکول انٹر کوئز مقابلہ کا اہتمام  گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور پسنی کی زیر نگرانی انعقاد کیاگیا ۔ 


 جس میں پسنی کے تمام بوائز ہائی اسکولز ببرشور، شپانکوبازار، مستانی ریکبازار  اور ہائیر

سکینڈری اسکول کے طلباء نے شرکت کی۔


کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور پسنی نے جیت لی جبکہ سکینڈ پوزیشن ہائی اسکول شپانکو بازار کی ٹیم اور تیسری پوزیشن ہائیرسکینڈری اور مستانی ریکبازار نے حاصل کئے ۔ 


کوئز مقابلہ دوران ججمنٹس کے فرائض   اوگان آزاد اور شاہ فیصل جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض  نذیرباہوٹ اور  عرفان اسلم نامی اساتذہ نے سرانجام دیئے ۔ 


 اس موقع پر اساتذہ اور طلباء سے  خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر سخی بخش بشام اور  اسکول ٹیچر زبیر مختار نے کوئز پروگرام اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ 


آخر میں مقابلے میں جیتنے والے  طالب علموں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔


پر وقار تقریب میں ہائی اسکول ببرشور ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ کامران اسلم، اقبال یوسف،  عبدالشکور،  جاوید قادر اور دیگر اساتذہ بھی  موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post