مکران کوسٹل ہائی وے پر تیل بردار بسوں میں مسافر پریشان، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں انتظار سے اذیت کا شکار۔



پسنی (بلوچستان ٹوڈے ) مکران کوسٹل ہائی وے پر تیل بردار بسوں میں مسافروں کو اذیت، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں انتظار۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو تیل بردار بسوں میں سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مختلف چیک پوسٹوں پر ان بسوں کو گھنٹوں روک لیا جاتا ہے، جہاں مبینہ بھتے کے طور پر بسوں سے ایرانی تیل اتارا جاتا ہے، جس کے باعث مسافر طویل انتظار اور اذیت کا شکار رہتے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق تیل بردار بسوں کو بعض اوقات کئی گھنٹے روکنے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔ بسوں میں موجود مریضوں اور بزرگوں کو اس دوران شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ مکران سے یوسف گوٹھ ٹرمینل تک پہنچنے میں معمولاً 4 سے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوتھل کی ایک چیک پوسٹ پر تاخیر کے باعث ایک بیمار بچہ دم توڑ گیا تھا۔ عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکامِ بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور سلامتی کے پیش نظر تیل بردار گاڑیوں کے بجائے باقاعدہ مسافر بردار بسوں کو استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو سفر کے دوران مشکلات اور تاخیر سے نجات مل سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post