شہدائے کوہ سلیمان کی یاد میں سات دسمبر کو رونگھنڑ میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ بلوچ راج

 


بلوچ راج کے ترجمان نے شہداء کوہ سلیمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان کے بلوچوں نے ایوبی آمریت کے خلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کر کے قومی فرض کو نبھایا اور وطن کی آغوش میں سرخرو ہوگئے۔ 


انھوں نے کہاکہ سات دسمبر 1967 کو بلوچ قوم کے بہادر فرزندوں شہید محمدان بلوچ، شہید یار محمد بلوچ، شہید دوست محمد بلوچ اور شہید رحیمو بلوچ نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے مزاحمت کا عظیم باب رقم کیا ہے۔


ترجمان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اپنے حقوق و شناخت کے لئے مزاحمت کی وہی زندہ قوم کہلاتی ہیں، بلوچ شہداء نے اپنی لازوال قربانیوں سے بلوچ قوم کو شناخت عطا کی اور آج کی نسل اُن کی قربانیوں پر فکر کرتی ہے اور اُن ہی کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنا شمار زندہ قوموں میں کروا سکتے ہیں۔


انھوں  نے مزید کہا کوہ سلیمان کے شہداء کی سرزمین و راج کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد میں بلوچ راج ہر سال سات دسمبر کو شہدائے کوہ سلیمان کے نام سے یادگاری محفل کا انعقاد کر کے اُن شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے 

بلوچ راج  نے کہا کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لئے مشعل راہ ہے اور اُن کی جہدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سات دسمبر کو بلوچ راج رونگھنڑ میں پروگرام کا انعقاد کرے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post