خضدار میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج خضدار شہر میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ عباس مارکیٹ کے قریب اپنی گاڑی میں موجود تھے۔


انھوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دستی بم دشمن فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کے اندر پھینکا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ،جبکہ گاڑی کے باہر کھڑا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا اور دشمن فوج کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post