ڈھاڈر کچھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی وارداتوں کے خلاف متحدہ ملازمین کچھی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی ڈی ای او کچھی آفس کے سامنے سے نکالی گئی اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی-
ریلی میں سرکاری ملازمین تاجر برادری، ہندو پنچائیت، سول سوسائٹی دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک تھے ریلی کی قیادت ایپکا کچھی کے صدر حاجی یار محمد مستوئی کررہے تھے مظاہرین ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا-
اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ضلع کچھی بلخصوص ڈھاڈر میں پچھلے تین ماہ سے بدامنی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جبکہ اچانک تین ہفتے سے ڈھاڈر بالاناڑی سمیت کچھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، راہزنی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے پر امن نہتے شہری پریشان و خوف زدہ ہیں ایک ہفتہ قبل مشکاف کے رہائشی عبدالسلام بنگلزئی کو چوروں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ،جبکہ روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی کی وارداتیں سرے عام ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے-
مظاہرین کا کہنا تھا قاتل ڈاکوؤں گرفتار نہیں ہوسکے پولیس اور لیویز ایریاز میں قیام امن داؤ پر لگ چکا ہے نہتے شہریوں کو بلا خوف خطر چور ڈاکو واردات کرکے بآسانی فرار ہوتے ہیں شام ہوتے ہی چوروں ڈاکوؤں کا گروہ علاقے میں وارادت کیلئے سرگرم ہوتے ہیں۔
مقررین نے ڈی سی کچھی، ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف عملی کاروائی کرتے ہوئے ملوث چوروں ڈاکوؤں کے گروہ کے خلاف کاروائی کرکے سخت ایکشن لیکر ڈاکوؤں کے سرغنہ اور کارندوں کو گرفتار کرکے عوام کو تحفظ دیا جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس پر عائد ہوگی