افغانستان: مزار شریف اور جلال آباد میں دبم دھماکےپانچ افراد ہلاک، چھ زخمی



افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔


رائٹرز کے مطابق پولیس کے ترجمان نے کہاکہ آج صبح 7:00 بجے ایک بس کو ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ایک آئل کمپنی کے ملازم سوار تھے۔


 فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔


دریں اثناء افغانستان کے علاقے جلال آباد شہر کے صرافی بازار میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔


افغان پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں صرافی بازاز کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔


اگرچہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جلال آباد شہر کی صرافی بازار سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے ہلاکتوں یا زخموں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 


عینی شاہدین نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ دھماکے کے بعد کئی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post