عزیز سنگھور کی دوسری کتاب ’’آشوب بلوچستان‘‘ شائع ہوگئی ہے ، مصنف نے بلوچ معاشرے میں شورش اور آشوب کی وجوہات کواجاگر کیا۔




شال : عزیز سنگھور مصنف، کالم نویس اورڈاکومنٹری فلم میکر ہیں۔ ’’سلگتا بلوچستان‘‘ ان کی پہلی کتاب تھی۔ جس کی اشاعت نے بلوچ معاشرے میں تہلکا مچا دیا۔ کتاب میں تاریخی، سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ ان کے حل  کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔


 مصنف کی دوسری کتاب ’’ آشوب بلوچستان ‘‘ میں بلوچ معاشرے میں شورش اور آشوب کی وجوہات کواجاگر کیاگیاہے۔ اور مسائل کے جہنم کو سرکاری پالیسیوں سے منسلک کیاہے۔ مصنف کی یہ کتاب بھی روزنامہ آزادی، کوئٹہ میں چھپنے والے کالموں کا مجموعہ ہے۔


’’ آشوب بلوچستان ‘‘ میں بیشترکالمزسورش اورآشوب سے متعلق ہیں۔ 


مصنف کے قلم میں ایک مزاحمتی صحافی جھلکتا ہے۔ مصنف کے کالموں میں ماورائے عدالت قتل، لاپتہ افراد، مسخ شدہ لاشیں، انسانی حقوق کی پامالی، سمیت دیگر سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔ کتاب کو بدلتی دنیا پبلیکیشنز، اسلام أباد نے شائع کیا ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post